کراچی کے علاقے عزیزآباد سے زیرزمین چھپایا گیا اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد

ویب ڈیسک  اتوار 23 اپريل 2017

کراچی: عزیز آباد میں لال قلعہ گراؤنڈ کی بیرونی دیوار سے متصل احاطے میں کھدائی کے دوران زیر زمین چھپایا گیا اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے عزیز آباد میں واقع لال قلعہ گراؤنڈ کے قریب زیر زمین دفنایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا۔ حکام کے مطابق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی جس میں مختلف اقسام کے ہتھیار اور سینکڑوں گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں، برآمد کیا گیا اسلحہ ممکنہ طور پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عزیز آباد میں مکان سے اسلحہ کا ذخیرہ برآمد

ذرائع کے مطابق برآمد شدہ اسلحے کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جب کہ کل اسے فرانزک رپورٹ کے لئے لیبارٹری بھیجا جائے گا تاکہ پتہ لگایا جا سکے کہ اس اسلحے سے ماضی میں کوئی کارروائی یا تخریب کاری کی گئی تھی یا نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔