کراچی میں گرمی کی نئی لہر، درجہ حرارت 40 تک پہنچنے کا امکان

ویب ڈیسک  جمعـء 28 اپريل 2017
شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات۔  فوٹو: فائل

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

 کراچی: شہر قائد میں گرمی کی نئی لہر کے نتیجے میں شہریوں کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں گزشتہ چند روز سے موسم نسبتاً خوشگوار تھا تاہم گرمی کی شدت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندر کی سمت سے چلنے والی ہوائیں بند ہونے کے باعث آج سے کراچی کے درجہ حرارت میں اضافہ کا امکان ہے، شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرسکتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں رواں ہفتے شدید گرمی کا خدشہ

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر آئندہ 3 روز تک جاری رہے گی اور اگلے ہفتے منگل سے شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا تاہم ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔