کورنگی کراسنگ، پنکچر کی دکان میں آتشزدگی، آئل ڈرم اور متعدد کیبن خاکستر

اسٹاف رپورٹر  بدھ 23 جنوری 2013
کورنگی کراسنگ :پنکچر کی دکان اور کیبنوں میں آتشزدگی کے باعث شعلے بلند ہورہے ہیں جبکہ دھوئیں کے بادل آلودگی میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

کورنگی کراسنگ :پنکچر کی دکان اور کیبنوں میں آتشزدگی کے باعث شعلے بلند ہورہے ہیں جبکہ دھوئیں کے بادل آلودگی میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی: کورنگی کراسنگ کے قریب پنکچرکی دکان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے قریب ہی پڑے ہوئے پرانے آئل کے ڈرم اور متعدد کیبنوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

قریب سے ہی آئل ریفائنری کو جانے والی پائپ لائن گزررہی تھی ،فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی سے علاقہ بڑی تباہی سے بچ گیا ، تفصیلات کے مطابق ملیر ندی سے کورنگی کراسنگ جانے والی  سڑک کے کنارے بنی پنکچر کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اورقریب ہی رکھے ہوئے پرانے آئل کے ڈرم اور متعدد کیبن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ ایک گاڑی کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور آدھے گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم آتشزدگی کے باعث پنکچر کی دکان اور کیبنوں میں رکھا ہوا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔