موبائل فون 14 کروڑ، انٹرنیٹ صارفین سوا 4 کروڑ تک پہنچ گئے

ثاقب بشیر  جمعـء 26 مئ 2017
فکسڈاوروائرلیس فون کے استعمال میں 2لاکھ سے زائدکمی واقع ہوئی، اکنامک سروے۔ فوٹو: فائل

فکسڈاوروائرلیس فون کے استعمال میں 2لاکھ سے زائدکمی واقع ہوئی، اکنامک سروے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: مالی سال 2016/17 کی اقتصادی جائزہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں موبائل فون کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث تھری جی، فوری جی اور فکسڈانٹرنیٹ کے استعمال میں گزشتہ سال کی نسبت ایک کروڑ سے زائد صارفین اورموبائل فون کی تعداد میں 60 لاکھ سے زائد اضافہ ہوا ہے جبکہ فکسڈ اور وائرلیس فون کے استعمال میں 2لاکھ سے زائد کمی واقع ہوئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق تھری جی، فوری جی اور فکسڈ انٹرنیٹ استعمال کرنیوالوں کی تعداد 2015 میں 3کروڑ 22 لاکھ جبکہ جولائی 2016 سے مارچ 2017 تک یہ تعداد بڑھ کر 4 کروڑ 23 لاکھ ہوگئی ہے۔ 2015 میں موبائل فون کی تعداد 13 کروڑ 32 لاکھ جبکہ مارچ 2017 تک یہ تعداد بڑھ کر 13 کروڑ 91 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

علاوہ ازیں فکسڈ اور وائرلیس فون کے استعمال میں 2 لاکھ سے زائد کمی کیساتھ 2015 میں جو تعداد 32 لاکھ 64 ہزار سے زائد تھی وہ کم ہوکر 30 لاکھ 67 ہزار تک آپہنچی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔