- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
- کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیلیے آن لائن اسلحہ فراہم کرنے والا گینگ گرفتار
- کراچی میں شہریوں کے تشدد سے 2 ڈکیت ہلاک، ایک شدید زخمی
- صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
حصص مارکیٹ میں پھر مندی
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی سرمایہ کاروں کے محتاط طرزعمل کے باعث اتارچڑھاؤ کے بعدمندی کے بادل چھائے رہے جس سے انڈیکس کی50000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد ایک بارپھر گرگئی۔
ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ کاروباری دورانیے میں شعبہ جاتی بنیادوں پر ہونے والی خریداری سرگرمیوں کے سبب ایک موقع پر 128.97 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس50291 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا لیکن بعدازاں فوری منافع کے حصول کا رحجان غالب ہونے سے تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی جس کی شدت ایک موقع پر286.98 پوائنٹس کی کمی تک جا پہنچی تھی تاہم اختتامی لمحات میں بڑھتی ہوئی خریداری سرگرمیوں سے مندی کی شدت میں قدرے کمی ہوئی کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس204.48 پوائنٹس کی کمی سے 49958.33 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 152.19 پوائنٹس کی کمی سے26084.87، کے ایم آئی 30 انڈیکس307.25 پوائنٹس کی کمی سے 85960.65 اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 37.98 پوائنٹس کی کمی سے24459.10 ہوگیا۔
واضح رہے کہ کاروباری حجم بدھ کی نسبت 15.60 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر26 کروڑ87 لاکھ 94 ہزار770 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کادائرہ کار 377 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں146 کے بھاؤ میں اضافہ، 217 کے داموں میں کمی اور14 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔