- نااہل حکومتیں پہلے بھی تھیں، آج بھی ہے:فیصل واوڈا
- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
حکومت ناکام ، ملک پردہشتگردوں کا راج ہے، طاہرالقادری
لاہور: پاکستان عوامی تحریک کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ملک میں جاری دہشت گردی کے المناک واقعات کی بھرپور مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ متعلقہ وزیر کی ذمہ داری صرف یہ رہ گئی ہے کہ وہ قبل از وقت اطلاع دیں کہ کراچی میں خونریزی ہونے والی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔ ملک میں بھتہ مافیا ، دہشت گردوں ، لوٹ مار اور کرپشن کا راج ہے ۔ لوگ دہشت گردوں کے رحم وکرم پر ہیں ۔ حکومت کا فرض ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ، روزگار، کپڑا ، روٹی اورمکان وباعزت زندگی دے مگر موجودہ حکومت اس میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔ حکومت عدلیہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنے میں بھی سردمہری دکھا رہی ہے ، اگر خدانخواستہ دوبارہ یہی لوگ اسمبلیوں میں آگئے تو ملک کی سلامتی اور بقا کو خطرہ ہوگا ۔
جب تک چور اور لٹیرے پارلیمنٹ کا حصہ بنتے رہیں گے اس وقت تک مسائل کا حل ممکن نہیں ۔ دریں اثناء ڈاکٹر طاہرالقادری سے پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما بیگم عابدہ حسین اور فخر امام کی لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں رہنمائوں نے طاہرالقادری کے انتخابی اصلاحات کے ایجنڈے کو بھی سراہا ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔