عید الفطر کے دوسرے روز بھی کراچی والے گرمی سے پریشان

ویب ڈیسک  منگل 27 جون 2017
محکمہ موسمیات نے بدھ سے کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے بدھ سے کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: شہر قائد میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید گرمی کی لہر کم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھتی ہی جارہی ہے جس کی وجہ سے عیدالفطر کے دوسرے روز بھی دن کے اوقات میں شہر کی سڑکیں سنسان ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں گزشتہ 4 روز سے گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ روز درجہ حرارت 39 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ آج پارہ 40 ڈگری سے بھی تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

شدید گرمی کی وجہ سے کراچی والوں کی بڑی تعداد شہر سے باہر مختلف تفریحی مقامات پر عید کی خوشیاں دوبالا کررہی ہے لیکن گھروں پر اپنے پیاروں کی مہمان نوازی میں مشغول شہریوں کی اکثریت گرمی اور لوڈ شیڈنگ کا عذاب جھیل رہی ہے۔

عید کی تعطیلات میں بھی کئی علاقوں میں 6 گھنٹے سے زائد دورانیے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے لیکن کے الیکٹرک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی ہے تاہم بعض علاقوں میں فنی خرابی کی وجہ سے صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔ جسے دور کرنے کے لیے کے الیکٹرک کا عملہ مصروف عمل ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر بدھ سے کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔