- یورپی سافٹ ویئر کمپنی کا پاکستان میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
- ٹی20 ورلڈکپ اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان
- کراچی؛ جنریٹر مارکیٹ کی دکان میں گیس سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق
- گندم خریداری کیس؛ حکومتی پالیسی میں مداخلت نہیں کرینگے، لاہور ہائی کورٹ
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کرکٹر نے محمد عامر کو اپنے اسکواڈ سے باہر کردیا
- فوڈ رائیڈر جلد ڈلیوری کے چکر میں 28 چالان کروا بیٹھا
- لاہور کے حلقہ پی پی 161 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ کالعدم قرار
- اسرائیلی کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری؛ بچوں سمیت 34 فلسطینی شہید
- بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل منتقلی کیس میں عدالت سے باہر تصفیے کا امکان
- لاپتہ افراد کیس؛ سندھ ہائیکورٹ نے جبری گمشدگی پر سوالات اٹھا دیے
- وزیرستان؛ مسلح ملزمان سرکاری اسکول میں داخل، آتشیں مواد سے دھماکا
- ججز خط کیس؛ عدلیہ کو اپنی مرضی کے راستے پر دھکیلنا بھی مداخلت ہے، چیف جسٹس
- عدت نکاح کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب ریفرنس ختم
- وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھیجا گیا الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل
- پاکستان کو کمزور طبقے کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے مالی اہداف پر عمل کرنا ہوگا، آئی ایم ایف
- 2023، آئی پی آر کی خلاف ورزیوں سے خزانے کو 800ارب کا نقصان
- تمباکو، چینی، سیمنٹ کھاد پر لاگو ٹریک سسٹم میں خامیوں کا انکشاف
- پاکستان کا چین سے مل کر سولر پینلز کی تیاری کا منصوبہ
نوازالدین صدیقی سانولی رنگت کی وجہ سے تعصب کا شکار
ممبئی: بالی ووڈ کے ور اسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی بھی اپنی سانولی رنگت کی وجہ سے تعصب کا شکار بن گئے۔
ویسے تو دنیا بھر کی کئی نامور شخصیات اپنی قومیت اوررنگت کی وجہ سے تعصب کا شکار بن چکے ہیں لیکن بالی ووڈ میں یہ رجحان کچھ زیادہ ہی دکھائی دیتا ہے اس لیے تو شاہ رخ خان، اکشے کمار اور پریانکا چوپڑا سمیت کئی نامور ستارے بھی اس تعصب سے محفوظ نہ رہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنانے والے وراسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی جو انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھنے کے باوجود کامیابی کی بلندیوں پر پہنچے، وہ بھی اس کا شکار بنے۔
Thank U 4 making me realise dat I cannot b paired along wid d fair & handsome bcz I m dark & not good looking, but I never focus on that.
— Nawazuddin Siddiqui (@Nawazuddin_S) July 17, 2017
حال ہی میں نوازالدین صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ احساس دلانے کے لیے شکریہ کہ مجھے میری سانولی رنگت کی وجہ سے گوری رنگت والے اور حسین لوگوں کے ساتھ فلم میں کاسٹ نہیں کیا جاسکتا لیکن میں نے کبھی ان باتوں کو خاطر میں نہیں لیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ نسل پرستی ہر جگہ ہےجس کا میں خود شکار ہوا ہوں، اکشے کمار
دراصل نوازالدین صدیقی کو یہ ٹوئٹ ان کی نئی فلم ’بابو موشائی بندوق باز‘ کے کاسٹنگ ڈائریکٹر کے ایک بیان کی وجہ سے کرنی پڑی جس میں انہوں نے کہا کہ فلم میں پہلے نوازالدین صدیقی کے مدمقابل چترانگا سنگھ کو کاسٹ کیا گیا لیکن ان کے انکار پر ہیرو کو مد نظر رکھتے ہوئے دیگر کاسٹنگ کی گئی کیوں کہ اگر ہم کسی گوری رنگت والی اداکارہ کو نواز کے مدمقابل کاسٹ کرتے تو یہ بہت عجیب لگتا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ دوران تعلیم نسل پرستی کے باعث امریکا چھوڑنا پڑ گیا تھا، پریانکا چوپڑا
واضح رہے نوازالدین صدیقی حال میں ریلیز ہونے والی فلم ’مام‘ میں سری دیوی کے ساتھ دکھائی دیے جب کہ وہ رنبیر کی فلم ’جگا جاسوس‘ میں بھی مختصر کردار ادا کرچکے ہیں اور ٹائیگر شروف کے ساتھ ان کی فلم ’منا مائیکل‘ بھی اس ہفتے ریلیز ہونے والی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔