- بولرز کی خراب فارم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
- محمد رضوان نے اپنی ’سادہ‘ فلاسفی بیان کردی
- شاہین سے بدتمیزی، افغان شائق کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا
- کامیاب کپتان بننے پر بابراعظم کو چیئرمین کی جانب سے شرٹ کا تحفہ
- بجٹ، بزنس فورم کی لسٹڈ کمپنیوں کیلیے کم ازکم ٹیکس ختم کرنے سمیت مختلف تجاویز
- پاکستان سے توانائی، ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن دیگرشعبوں میں تعاون کرینگے، عالمی بینک
- غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
- 5 سال میں صرف 65 ارب روپے مختص، اعلیٰ تعلیم کا شعبہ شدید مشکلات کا شکار
- 4 سال میں مہنگائی کم، ترقی، سرکاری ذخائربڑھیں گے، آئی ایم ایف
- نااہل حکومتیں پہلے بھی تھیں، آج بھی ہے:فیصل واوڈا
- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
سرکاری اسکیم کے تحت حج پرواز کی روانگی کل سے شروع ہوگی
اسلام آباد / پشاور / کراچی: سرکاری اسکیم کے تحت حج پروازوں کا آغازکل سے ہو گا جو 26 اگست تک جاری رہے گا۔ 426 پروازوں کے ذریعے ایک لاکھ 7 ہزار 526 عازمین سعودی عرب پہنچیں گے۔
عازمینِ حج کو موبائل پیغام اور خطوط کے ذریعے پروازوں کی اطلاع دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ حج پروازوں کا شیڈول وزارت کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ملک بھر کے 10 حاجی کیمپوں میں عازمین حج کو ویکسین لگانے کا عمل بھی جاری ہے۔ تمام عازمینِ کو اپنی پرواز سے 10 روز قبل ویکسین لگوانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پاسپورٹ،ٹکٹ اورگلے کے لاکٹ پرواز سے دو دن قبل حاجی کیمپ سے ملیں گے۔
عازمینِ حج شناخت کے لی اپنے سامان کے اندر اور باہر اپنے کوائف ضرور تحریر کریں۔ مرد اور خواتین عازمینِ حج شناخت کے لیے اپنے احرام اور عبایا پر پاکستانی پرچم چسپاں کریں گے۔ پشاورسے پہلی پرواز کل11 بجے روانہ ہوگی۔
دوسری جانب ڈائریکٹر حج خیبر پختونخوا شکیل سیٹھی کے مطابق حج آپریشن کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور حاجی کیمپ پشاور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ دریں اثنا ایسی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہپی آئی اے طیاروں کی کمی کے باعث حج آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ادھر قومی ایئر لائن تاحال حج شیڈول تیار نہیں کر سکی۔ پی آئی اے نے سعودی ایوی ایشن کو طیاروں کا شیڈول فراہم نہیں کیا اور شیڈول نہ ملنے کی وجہ سے ایس جی ایس نے ویزوں کا اجرا نہیں کیا۔ اطلاعات ہیں کہ پی آئی اے کو لیز پر بوئنگ 777 طیارہ تاحال نہیں مل سکا جس کے بعد اب امکان ہے کہ حج آپریشن کے لیے یورپ جانے والی پروازوں کا شیڈول متاثر کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں مزید اطلاعات آئی ہیں کہ طیاروں کی کمی سے پی آئی اے کا اندرون ملک فلائٹ کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے،دریں اثنا پی آئی اے میں پائلٹس کی شدید قلت بھی ہوگئی ہے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔