- آئس کریم کیوں نہیں دی؟ عدالت کا آن لائن ڈلیوری ایپ پر ہزاروں کا جرمانہ
- ہبل ٹیلی اسکوپ میں خرابی، ناسا نے دوربین کے تمام آپریشنز معطل کردیے
- لفٹ استعمال کرنے کے عادی افراد میں جلد موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، تحقیق
- جسٹس بابر ستار کی وضاحت سے کنفیوژن بڑھ گئی: فیصل واوڈا
- کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
- خیبر پختونخوا میں چیئرمینز کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
- وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے فنڈز کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے مدد طلب کرلی
- پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے، ڈائریکٹر آئی ایم ایف
- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی ہرادیا
- کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تزئین و آرائش اور مرمت مکمل
- پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- مردان میں انسداد تجاوزات آپریشن میں قبضہ مافیا کی فائرنگ سے ریلوے پولیس کے دو اہلکار شہید
- وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات، نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
- آپ کا مشن ہمارا مشن، پاکستان کی ترقی ہماری ترقی ہے، سعودی وزرا کی وزیراعظم کو یقین دہانی
- روس؛ فوربز سے منسلک صحافی فوج سے متعلق فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں نظربند
- کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ
- آئی پی ایل: ٹم ڈیوڈ کا چھکا پکڑنے کی کوشش میں تماشائی زخمی ہوگیا
- آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے، شاہد خاقان عباسی
- اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
- لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں ویپنگ زیادہ کرتی ہیں، تحقیق
فیس بُک، ٹوئٹر اور ایپل کے سربراہان خواجہ سراؤں کے حق میں بول پڑے
سلیکان ویلی: گزشتہ روز خواجہ سراؤں کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹس کے جواب میں سلیکان ویلی کی نمایاں ترین ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان بھی زبان کھولنے پر مجبور ہوگئے کیونکہ ٹرمپ نے اپنی مذکورہ ٹویٹس میں لکھا تھا کہ امریکی فوج میں خواجہ سراؤں کو بھرتی کرنے پر پابندی ہونی چاہیے۔
ان ٹویٹس کا جواب دیتے ہوئے فیس بُک کے بانی و سربراہ، مارک زکربرگ نے صرف ایک جملے پر مشتمل معنی خیز اسٹیٹس اپ ڈیٹ دی، جس میں انہوں نے لکھا: ’’ہر کسی کو اپنے ملک کی خدمت کرنے کے قابل ہونا چاہیے، اس سے قطع نظر کہ وہ کون ہے۔‘‘
ایپل کارپوریشن کے سربراہ ٹم کُک نے قدرے سخت الفاظ میں نہ صرف ٹویٹ کی بلکہ خواجہ سراؤں کی امریکی فوج میں بھرتی کے حق میں ایک نیا ہیش یگ #LetThemServe بھی بنادیا۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا: ’’ہم ان سب کے مقروض ہیں جنہوں نے ملک کی خدمت کی۔ کسی ایک کے خلاف امتیاز ہر کسی کو پیچھے دھکیل دیتا ہے۔‘‘
We are indebted to all who serve. Discrimination against anyone holds everyone back. #LetThemServe
— Tim Cook (@tim_cook) July 26, 2017
ان کی تقلید کرتے ہوئے ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے بھی ہیش ٹیگ #LetThemServe کا سہارا لیتے ہوئے ٹویٹ کی: ’’امتیازی سلوک اپنی کسی بھی صورت میں ہم سب کےلیے غلط ہے۔‘‘
Discrimination in any form is wrong for all of us #LetThemServe https://t.co/3cxL0fNdbv
— jack (@jack) July 26, 2017
اس وقت امریکی فوج میں تقریباّ 11,000 خواجہ سرا یا مخنث (ٹرانس جینڈر) بھرتی ہیں جبکہ امریکی آئین و قانون ایسے افراد کے فوجی یا عسکری اداروں میں ملازمت اختیار کرنے پر بھی کوئی پابندی عائد نہیں کرتا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: ٹرمپ کا امریکی فوج میں خواجہ سراؤں کی بھرتی پر پابندی کا اعلان
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ابھی امریکی صدر کا عہدہ سنبھالے ہوئے صرف 6 مہینے ہوئے ہیں لیکن اس دوران وہ ایک غیر سنجیدہ، متعصب، اقربا پرور اور جلد باز شخص کی حیثیت بھی اختیار کرچکے ہیں جو ہفتے میں ایک سے دو مرتبہ متنازعہ ٹویٹس کے ذریعے میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کراتا رہتا ہے۔
ٹرمپ کی متنازعہ پالیسیوں کی وجہ سے سلیکان ویلی میں کمپنیوں کے مالکان اور ممتاز کاروباری شخصیات نے بھی کھل کر سیاسی معاملات پر اظہارِ رائے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ اس کی سب سے نمایاں مثال مشہور امریکی تاجر اور موجد ایلون مسک سے دی جاسکتی ہے جو پہلے پہل ٹرمپ انتظامیہ کے تحت مشاورتی کونسلوں میں شامل ہوگئے تھے لیکن حال ہی میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ماحول دشمن پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے ان تمام اعزازی عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔