- وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم
- گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار
- ایٹمی طاقت رکھنے والے پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں؛ فاروق عبداللہ
- جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ
- مئی اور جون میں ہیٹ ویو کا الرٹ؛ جنوبی پنجاب اور سندھ متاثر ہونگے
- سوات : 13 سالہ بچی سے نکاح کرنے والا 70 سالہ شخص، نکاح خواں اور گواہ زیر حراست
- امریکا نے پہلی بار اسرائیل کو گولہ بارود کی فراہمی روک دی
- فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل ہوتا تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا،چیف جسٹس
- یقین ہے اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ساتھ لائیں گے؛ بابراعظم
- پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑا اضافہ
- جنوبی وزیرستان: نابینا شخص کو پانی میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل، ٹک ٹاکرز گرفتار
- پنجاب پولیس نے 08 سالہ بچی کو ونی کی بھینٹ چڑھنے سے بچا لیا
- حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، وزیر خزانہ
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئرفورس کے قافلے پر حملہ؛ 1 ہلاک اور 4 زخمی
- پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ
- گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے عہدے کا حلف اٹھالیا
- کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
- پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور
- کراچی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 دوست جاں بحق
’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ شائقین کے معیار پر پورا نہ اتر سکی
ممبئی: گزشتہ روز ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کے رومینٹک ہیرو شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی رومینٹک فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کو شائقین کی جانب سے ملا جلا ردعمل موصول ہوا ہے، توقع کے خلاف فلم پہلے روز صرف15 کروڑ 25 لاکھ کا بزنس ہی کرسکی۔
کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کا انتظار شائقین طویل عرصے سے کررہے تھے، فلم کی کہانی ٹورسٹ گائیڈ (شاہ رخ خان)اور سیاح(انوشکا شرما) کے گرد گھومتی ہے، انوشکا اپنے منگیتر کے ساتھ یورپ میں شاہ رخ خان سے ملتی ہیں جو انہیں یورپ کی سیر کرواتے ہیں ،سیر کے دوران انوشکا اپنی منگنی کی انگوٹھی کہیں کھویتی ہیں جسے ڈھونڈنے میں شاہ رخ خان ان کی مدد کرتے ہیں اور اسی دوران دونوں میں محبت ہوجاتی ہے،فلم کا اسکرپٹ اور کہانی روایتی محبت پر مبنی ہے جسے لوگ پہلے بھی پردے پر کئی بار دیکھ چکے ہیں جب کہ ادھیڑ عمر ہیرو کے ساتھ آدھی عمر کی ہیروئن والا فارمولا بھی کافی پرانا ہوچکا ہے یہ ہی وجہ ہے لوگوں نے زیادہ تعداد میں شاہ رخ ، انوشکا کا محبت بھرا سفر دیکھنے کیلئے سینما کا رخ نہیں کیا اور فلم باکس آفس پر زیادہ بزنس کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی، فلم ریلیز کے پہلے روز صرف 15 کروڑ 25 لاکھ کا ہی بزنس کرسکی۔
#JabHarryMetSejal Fri ₹ 15.25 cr. India biz… Growth on Sat and Sun crucial for a respectable total… #JHMS
— taran adarsh (@taran_adarsh) August 5, 2017
بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے فلم کو غیر متاثر کن قرار دیتے ہوئے لکھا، فلم میں اداکاروں کی پرفامرمنس اور لوکیشنز اچھی ہیں لیکن اسکرین پلے بورنگ ہے، اس کے علاوہ فلم میں غیر ضروری طور پر گانے شامل کیے گئے ہیں،جن سے کوفت ہوتی ہے۔
https://twitter.com/taran_adarsh/status/893372197808390144
ترن آدرش نے رواں سال بھارت میں ریلیز ہونے والی فلموں کے پہلے دن کی کمائی کا ریکارڈ بتاتے ہوئے لکھا اکشے کمار کی فلم جولی ایل ایل بی 2 پہلے دن13 کروڑ 20 لاکھ، جب ہیری میٹ سیجل15 کروڑ 25 لاکھ، رئیس20 کروڑ 42 لاکھ، ٹیوب لائٹ 21 کروڑ 15 لاکھ،باہو بلی41 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوئی تھیں۔
Top 5 openers – 2017:
1 #Baahubali2 ₹ 41 cr
2 #Tubelight ₹ 21.15 cr
3 #Raees ₹ 20.42 cr
4 #JHMS ₹ 15.25
5 #JollyLLB2 ₹ 13.20 cr
India biz.— taran adarsh (@taran_adarsh) August 5, 2017
دوسری جانب ایک اور فلمی تجزیہ نگار گریش جوہر نے فلم سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں امید کررہا تھا کہ فلم پہلے ویک اینڈ پر 60 کروڑ سے زائد کا بزنس کرے گی لیکن فلم توقع کے خلاف صرف 15 کروڑ 25 لاکھ کا بزنس ہی کرسکی،90 کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی فلم کے سیٹلائٹ حقوق ریلیز سے قبل ہی 25 کروڑ میں فروخت ہوچکے تھے تاہم فلم کا پہلے دن کا بزنس اتنا شاندار نہیں رہا،فلم کو کامیاب ہونے کیلئے تقریباً 150 کروڑ کا بزنس کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ میں شاہ رخ، انوشکا کی جوڑی تیسری بار اپنی اداکاری کے جوہر دکھارہی ہے اس سے قبل یہ دونوں فلم ’’رب نے بنادی جوڑی‘‘ اور ’’جب تک ہے جان‘‘ میں نظر آئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔