اسٹیج پر واپسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘نرگس

آئی این پی  منگل 12 فروری 2013
اسٹیج چھوڑنے کے فیصلہ پر قائم ہوں، نرگس۔  فوٹو : فائل

اسٹیج چھوڑنے کے فیصلہ پر قائم ہوں، نرگس۔ فوٹو : فائل

لاہور:  ماضی کی نامور ااسٹیج اداکارہ نرگس نے کہا ہے کہ حالات کچھ بھی ہوں اسٹیج پر واپسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نرگس نے کہا کہ میں فیصلہ یکدم نہیں سوچ سمجھ کر کرتی ہوں اور آج بھی اپنے ہر فیصلہ پر قائم ہوں‘ میری کسی کے ساتھ کوئی ذاتی لڑائی نہیں اگر کوئی لڑنا چاہتا ہے تو اس کی مرضی ہے۔ میں اسٹیج سے الگ ہونے کے بعد تمام معاملات کو انتہائی قریب سے دیکھ رہی ہوں اور مجھے بھی پتہ ہے کہ مستقبل میں مجھے کیا پریشانیاں ہوں گی لیکن اس کے باوجود میں اسٹیج چھوڑنے کے فیصلہ پر قائم ہوں اور کسی بھی صورت واپسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔