فلم انڈسٹری کو سازش کے تحت تباہ کیا گیا، ثمینہ پیرزادہ

شوبز رپورٹر  منگل 12 فروری 2013
پاکستان فلم انڈسٹری  کی بحالی مشکل ہوچکی ہے, ثمینہ پیر زادہ. فوٹو : فائل

پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی مشکل ہوچکی ہے, ثمینہ پیر زادہ. فوٹو : فائل

کراچی: اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو سازش کے تحت تباہ کیا گیا ہے اور آج اس کی بحالی مشکل ہوچکی ہے.

نمایندہ ایکسپریس سے گفتگو کے دوران  ان کا کہنا تھا کہ ہم جب ہندوستان کی بات کرتے ہیں تو یہ سوچنا لازم ہوجاتا ہے کہ ان کے ساتھ وہاں کے عوام اور متعلقہ لوگوں نے کیا سلوک کیا اور ہمارے ساتھ کیا رویہ اختیار کیا گیا۔ پاکستان میں جب ڈرامہ عروج پر تھا تو لوگ کہا کرتے تھے ہمارے ہاں کوئی نیا کام نہیں ہورہا اور چہرے بدلنے چاہیے پھر ایک وقت ایسا بھی آیا کہ ڈرامہ فلاپ ہوگیا تو لوگوں نے کہا کہ نئے فنکار اس کا سبب ہیں ورنہ ماضی میں ہمارے ہاں معیاری ڈرامہ ہوتا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔