سرکلر ریلوے کی عملی تربیت کیلیے افسران جاپان روانہ ہوگئے

اسٹاف رپورٹر  بدھ 13 فروری 2013
ماس ٹرانزٹ کے اخراجات، مینجمنٹ آپریشن ،منصوبوں کے ڈیزائن،انتظامی ڈھانچے،ڈپوئوں ،اسٹیشنز،آپریشن سینٹرز کو حتمی شکل دیدی گئی. فوٹو: فائل

ماس ٹرانزٹ کے اخراجات، مینجمنٹ آپریشن ،منصوبوں کے ڈیزائن،انتظامی ڈھانچے،ڈپوئوں ،اسٹیشنز،آپریشن سینٹرز کو حتمی شکل دیدی گئی. فوٹو: فائل

کراچی: کراچی میں سرکلر ریلوے کے تعمیراتی کاموں کے آغاز کے لیے جولائی میں فنڈز کے اجرا کے لیے جائیکا کی جانب سے پہلی باقاعدہ اجازت دی جائے گی اور عملی طور پر سرکلر ریلوے کے کاموں کا آغاز کیا جائے گا۔

یہ بات ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید نے اربن ریلوے ڈیولپمنٹ اور آپریشن مینجمنٹ کی ٹریننگ کے پروگرام کے لیے جاپان روانہ ہونے والے ڈائریکٹر جنرل ماس ٹرانزٹ کے ایم سی رشید مغل اور ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ کوارڈی نیشن مرزا انوار بیگ اور دوسرے افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کہی یہ افسران 13 سے27 فروری تک جاپان میں سرکلر ریلوے کے ٹیکنیکل، آپریشنل اور دیگر حوالوں سے ٹریننگ حاصل کریں گے۔

جبکہ سرکلر ریلوے کے آغاز پر ماہرین باقاعدہ لیکچر بھی دیں گے کراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے اس خصوصی ٹریننگ میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران کے ساتھ ساتھ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ مہتاب الحق، اکنامک افیئر ڈویژن حکومت پاکستان سے چیف ڈی این سی منیر انجم، کراچی اربن ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے کوارڈی نیٹر فتح شیخ طالب، انجم منیر ڈی ایس ریلوے اور دیگر محکموں کے افسران بھی جاپان روانہ ہونے والوں میں شامل ہیں،جاپان میں ان افسران کو سرکلر ریلوے سسٹم کی عملی تربیت دی جائے گی۔

9

حکومت جاپان کے وہ ادارے جو مختلف قسم کے انجن اور ڈبے بناتے ہیں ان سے بھی بات چیت کی جائے گی ،ماس ٹرانزٹ سسٹم کے اخراجات فنانشل مینجمنٹ آپریشن ، تعمیراتی منصوبوں کے ڈیزائن ، انتظامی ڈھانچے، مختلف مقامات پر بنائے جانیوالے ڈپو،اسٹیشنز اور شہریوں کو دی جانے والی سہولیات مرکزی آپریشن سینٹرسمیت دیگر معاملات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے اور مزید پیشرفت کے سلسلے میں افسران کو فوری طور پر ٹریننگ پر بھیجا جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ سرکلر ریلوے کا منصوبہ جولائی کے آغاز میں عملی طور پر شروع ہوجائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔