عمر اکمل اور آرتھر کا تنازع ٹھنڈے دماغ سے حل کریں، شعیب اختر کا مشورہ

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 19 اگست 2017
عمر اکمل کو چاہیے کہ وہ فیلڈ میں اپنے ناقدین کو جواب دیں اوربورڈ دوستانہ ڈائیلاگ کو ترجیح دے، سابق فاسٹ بولر۔ فوٹو: نیٹ

عمر اکمل کو چاہیے کہ وہ فیلڈ میں اپنے ناقدین کو جواب دیں اوربورڈ دوستانہ ڈائیلاگ کو ترجیح دے، سابق فاسٹ بولر۔ فوٹو: نیٹ

 لاہور:  شعیب اختر نے عمراکمل اور مکی آرتھر کے مابین تنازع ٹھنڈے دماغ سے حل کرنے کا مشورہ دیدیا۔

پاکستان کرکٹ میں الزام تراشی کا نیا باب کھلنے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر نے امید ظاہر کی کہ تنازع کا ٹھنڈے دماغ سے حل نکالا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہم سب ایک ٹیم کی طرح ہیں، ہمیں متحد رہنا چاہیے۔

شعیب اختر نے کہا کہ پی سی بی تحمل مزاجی کا مظاہرہ کرے، عمر اکمل کو چاہیے کہ وہ فیلڈ میں اپنے ناقدین کو جواب دیں اوربورڈ دوستانہ ڈائیلاگ کو ترجیح دے، انھوں نے مزید کہا کہ دوستانہ بات چیت شو کاز نوٹس سے بہتر ہوتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔