معلومات تک شفاف رسائی کا وعدہ پورا کردیا، مریم اورنگزیب

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 23 اگست 2017
معلومات تک رسائی آسان ہوگی، 10 دن میں معلومات دینا ہوں گی، وزیراطلاعات۔ فوٹو: فائل

معلومات تک رسائی آسان ہوگی، 10 دن میں معلومات دینا ہوں گی، وزیراطلاعات۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگ زیب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے معلومات تک شفاف رسائی کاوعدہ پورا کر دیا۔

مریم اورنگزیب نے گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بل کو سب سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔ اس بل سے ملک بھر کے صحافیوں کی معلومات تک رسائی آسان ہوگی، 10 دن میں معلومات دینا ہوں گی۔ معلومات روکنے کی صورت میں 2 سال سزا اور جرمانہ ہو گا۔ متعلقہ حکام کو معلومات فراہم نہ کرنے کی وجوہ3 دن کے اندر بتانا ہونگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ویژن کے تحت کام کررہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔