ڈھاکا میں علیم ڈار اور ایشٹون ایگر میں ٹیبل ٹینس میچ

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 26 اگست 2017
علیم ڈار اور ایشٹون ایگر کے ٹیبل ٹینس کی ویڈیو اوپنر عثمان خواجہ نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ میں شیئر کی ۔ فوٹو : ٹویٹر

علیم ڈار اور ایشٹون ایگر کے ٹیبل ٹینس کی ویڈیو اوپنر عثمان خواجہ نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ میں شیئر کی ۔ فوٹو : ٹویٹر

ڈھاکا: آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر علیم ڈار اور آسٹریلوی اسپنر ایشٹون ایگر اتوار کو شیڈول ڈھاکا ٹیسٹ سے قبل ہوٹل میں ٹیبل ٹینس کھیلتے دکھائی دیے۔

علیم ڈار اور ایشٹون ایگر کے ٹیبل ٹینس کی ویڈیو اوپنر عثمان خواجہ نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ میں شیئر کی ہے، واضح رہے کہ 2013 کی ایشز سیریز میں ایگر اور علیم ڈار کے درمیان لفظی جھڑپ ہوئی جب امپائر نے اسٹورٹ براڈ کو سلپ میں کیچ نہیں دیا تھا، فرصت کے لمحات میں آسٹریلوی کرکٹرز اکثر بیرون ملک ٹورز میں ٹیبل ٹینس کھیلنا پسند کرتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔