شاہ زیب قتل،تاخیری حربوں سے کیس کو دبایا جا رہا ہے، والد

اسٹاف رپورٹر  پير 18 فروری 2013
کراچی: شاہ زیب قتل کیس میں انصاف کے حصول کیلیے سول سوسائٹی کے تحت مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی: شاہ زیب قتل کیس میں انصاف کے حصول کیلیے سول سوسائٹی کے تحت مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی: شاہ زیب کے والدڈی ایس پی اورنگزیب نے اپنے بیٹے کے قتل کیس کاچالان عدالت میں جمع کرانے میں  تاخیری حربے استعمال کرکے کیس کوخراب کرنیکی کوشش کی جارہی ہے۔

شاہ زیب قتل کیس اب عوام کاکیس بن چکاہے،چیف جسٹس نے ہی کیس شروع کیا تھا اوروہ ہی کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیںگے۔یہ بات انھوں نے سی ویو کلفٹن پراحتجاجی مظاہرے کے موقع پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔مقتول شاہ زیب کے قتل کے خلاف اہلخانہ،علاقہ مکینوں، سول سوسائٹی اور شاہ زیب کے دوستوں  کی جانب سے سی ویو کلفٹن  پراحتجاجی مظاہرہ کیاگیاجس میں بچوں اورخواتین کی بڑی تعدادنے شرکت کی،مظاہرین نے پلے کارڈزاوربینرز اٹھائے رکھے تھے جن پرمختلف نعرے درج تھے۔

22

اس موقع پر مقتول شاہ زیب کے والدڈی ایس پی اورنگزیب نے کہاکہ کوشش کی جارہی ہے کہ کیس کودبادیاجائے تا کہ چیف جسٹس جب اپنے عہدے پر فائض نہ رہیں توکیس کو اپنی مرضی کے تحت چلایا جاسکے تاہم اب ایسا ممکن نہیں،مجھے اور میرے خاندان کوچیف جسٹس افتخارچوہدری  سے بہت امدیں ہیں۔سکندرجتوئی نے لاکھوں روپے خرچ کر کے سوشل میڈیاپرایسے لوگوں کوخرید لیاہے جوسوشل میڈیا پر منفی پروپیگینڈاکر رہے ہیں تاکہ ان پر دبائوبڑھاسکیں،کچھ لوگ کیس میںگواہوں کو بھی توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا،کیس کاچالان جلدازجلدانسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیاجائے تاکہ کیس میں جوبھی ملزم ملوث ہے اسے  قانون کے مطابق  سزادی جاسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔