بھارت میں ضمیر کی آواز بلند کرنے والوں کا قتل کیا جارہا ہے، ارون دتی رائے

این این آئی  جمعرات 14 ستمبر 2017
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

برلن:  ’بھارت کا ضمیر‘ کہلانے والی معروف مصنفہ اور سرگرم سماجی کارکن ارون دتی رائے نے کہا ہے کہ بھارت ایسا ملک بن گیاہےجہاں ضمیر کی آواز بلند کرنے والوں کا قتل کیا جا رہا ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق اردون دتی رائے نے یہ بات برلن میں اپنے دوسرے ناول کی تعارفی تقریب سے خطاب میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت خود کو ’اپنی ہی نوآبادی‘ بناتا جا رہا ہے۔

وہ ایک ایسا ملک بن گیا ہے جہاں ملکی فوج، نیم فوجی دستے اور عسکری تنظیمیں معاشرے کے غریب ترین اور سب سے پسماندہ شہریوں کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔