شہریوں کودہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیا گیا، رابطہ کمیٹی

ایکسپریس ڈیسک  ہفتہ 2 مارچ 2013
کالعدم امن کمیٹی کے کارندے کھلے عام تاجروں کوبھتے کی پرچیاں دے رہے ہیں۔  فوٹو : فائل

کالعدم امن کمیٹی کے کارندے کھلے عام تاجروں کوبھتے کی پرچیاں دے رہے ہیں۔ فوٹو : فائل

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بھتہ خوری کیلیے تاجروں کی دکانوں،ہوٹلوں، پٹرول پمپوں، اور کاروباری مراکز پرکالعدم پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گردوں کے دستی بم حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

رابطہ کمیٹی نے ایک بیان میں کہاکہ لیاری کے دہشت گردعناصر پرمشتمل کالعدم پیپلزامن کمیٹی کی مذموم سرگرمیوں سے شہرکا بچہ بچہ واقف ہوچکا ہے، پیپلز امن کمیٹی کے کارندے کھلے عام تاجروں کوبھتے کی پرچیاں دے رہے ہیں،حکومت نے کراچی کے شہریوں کو لیاری کے گینگزکے رحم وکرم پرچھوڑدیا ہے۔

10

ان جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کسی قسم کی کارروائی نہ ہونااس بات کوثابت کرتا ہے کہ ان عناصرکوسرکاری سرپرستی حاصل ہے، رابطہ کمیٹی نے قانون نافذکرنے والے اداروں سے اپیل کی کہ تاجر برادری اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، کراچی کی بچی کھچی معیشت کومکمل تباہی سے بچانے کیلیے جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائی کی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔