- نااہل حکومتیں پہلے بھی تھیں، آج بھی ہے:فیصل واوڈا
- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
ماہرہ خان اورزبیدہ آپا کا مداحوں کوزبردست سرپرائز
کراچی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور اداکارہارون شاہد نے گزشتہ روز پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 302 کے مسافروں کو خوشگوار سرپرائزدے دیا۔
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اوراداکارہارون شاہد ان دنوں اپنی فلم’’ورنہ‘‘ کی تشہیرمیں مصروف ہیں۔ ماہرہ فلم کی تشہیر کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہیں اوراس مقصد کے لیے مختلف ٹی وی پروگرامز اور تعلیمی اداروں کے دورے کررہی ہیں تاہم گزشتہ روز انہوں نے تشہیر کا ایسا انوکھا اور منفرد انداز اپنایا جو آج تک شاید ہی کسی نے اپنایا ہو۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فلم’’ ورنہ‘‘کے بالی ووڈ میں چرچے
گزشتہ روزپی آئی اے کی پرواز 302 معمول کے مطابق مسافروں کو لے کر کراچی سے لاہور روانہ ہونے والی تھی کہ ماہرہ خان اور ہارون شاہد کی اچانک آمد پر جہاز میں بیٹھے تمام مسافرخوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔ ماہرہ اور ہارون نے جہاز میں موجود تمام مسافروں سے بات چیت کی اور اپنی فلم کے چند ڈائیلاگ بھی ادا کیے۔ پاکستان کی ہر دلعزیز کوکنگ ایکسپرٹ زبیدہ آپا بھی جہاز میں موجود تھیں اورماہرہ خان زبیدہ آپا سے نہایت خوشدلی سے ملیں۔
پی آئی اے انتظامیہ نے ماہرہ اور ہارون کی جہاز میں آمد کی تصاویرٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’پی آئی اے کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز302 میں باصلاحیت اداکارہ ماہرہ خان اور ہارون شاہد کی آمد نے مسافروں کو سرپرائز کردیا‘‘۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ خان کی نئی تصویر نے تہلکا مچادیا
PIA passengers inflight PK 302 KHI to LHE were surprised by the talented Mahira Khan and Haroon Shahid! #PIA #PakistanIntlAirlines pic.twitter.com/54PUfiW00Z
— PIA (@Official_PIA) November 4, 2017
واضح رہے کہ شعیب منصور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’ورنہ‘‘میں اداکارہ ماہرہ خان اور ہارون شاہد مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ ضرار خان، نیمل خاور، رشید نازاور سلمان شوکت بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم رواں ماہ 17 نومبرکو ریلیز کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔