اسپیکر آج ایم کیو ایم پاکستان کے علی رضا عابدی کے استعفےٰ کا فیصلہ کرینگے

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 15 نومبر 2017
علی رضا عابدی نے ایم کیوایم اورپاک سرزمین پارٹی کے انتخابی اتحادسے اختلاف کرتے ہوئے پارٹی کی ممبرشپ سے استعفیٰ دیا تھا۔ فوٹو: فائل

علی رضا عابدی نے ایم کیوایم اورپاک سرزمین پارٹی کے انتخابی اتحادسے اختلاف کرتے ہوئے پارٹی کی ممبرشپ سے استعفیٰ دیا تھا۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق آج متحدہ قومی موومنٹ کے مستعفی رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی سے استعفے کی تصدیق کرینگے۔

اسپیکر نے استعفے کی تصدیق کیلیے علی رضا عابدی کو طلب کررکھا ہے۔ واضح رہے کہ علی رضا عابدی نے ایم کیوایم اورپاک سرزمین پارٹی کے انتخابی اتحادسے اختلاف کرتے ہوئے پارٹی کی ممبرشپ سے استعفیٰ دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔