ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرمریم نوازکو عدالت میں پیش ہونے کا آخری موقع

ویب ڈیسک  بدھ 1 مئ 2013
مریم نواز 4مئی کو پیش ہوکر الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا جواب جمع کرائیں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی،ریٹرننگ افسر فوٹو:فائل

مریم نواز 4مئی کو پیش ہوکر الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا جواب جمع کرائیں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی،ریٹرننگ افسر فوٹو:فائل

لاہور: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے مریم نواز اور میاں مرغوب احمد کو 4 مئی تک پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نذیر احمد گجیانہ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت مسلم لیگ (ن) کا کوئی بھی رہنما عدالت میں  پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ دونوں رہنماؤں نے حکم عدولی کرکے عدالت کی عزت اوروقار کا خیال نہیں رکھا کیوں نہ ان دونوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرادیئے جائیں،اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے وکیل نے کہا کہ  انتخابی مہم کے سلسلے میں مریم نواز اورمیاں مرغوب لاہور سے باہر ہیں کچھ وقت دیا جائے جس پر نذیر احمد گجیانہ نے کہا  کہ4مئی تک اگر دونوں رہنما  پیش نہ ہوئے تو پھردیکھتے ہیں کہ  عدالتی حکم کی خلاف ورزی کر کے یہ رہنما کیسے انتخابی مہم چلاتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔