خورشید شاہ کا حکومت سے رہا کئے گئے طالبان قیدیوں کی فہرست فراہم کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 اپريل 2014
وزیراعلی سندھ  سید قائم علی شاہ کی تبدیلی  سے متعلق کو ئی بات زیرغورنہیں، قائد حزب اختلاف۔ فوٹو: فائل

وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی تبدیلی سے متعلق کو ئی بات زیرغورنہیں، قائد حزب اختلاف۔ فوٹو: فائل

سکھر: قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رہا کئے گئے طالبان قیدیوں کی فہرست اپوزیشن کو بھی فراہم کی جائے۔

سکھر ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو طالبان قیدیوں کو اس طرح رہا نہیں کرنا چاہیئے تھا، طالبان کے خطرناک قیدیوں کو رہا کرنا عدلیہ کا کام ہے، حکومت نے جو قیدی رہا کئے ہیں ان کی فہرست اپوزیشن کو بھی فراہم کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو طالبان سے یوسف رضا گیلانی، سلمان تاثیر اور پروفیسر اجمل کی رہائی سے متعلق بھی بات کرنی چاہیئے، وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات کا پاک فوج کےحالیہ بیان  سےکوئی تعلق نہیں ہے۔

ایم کیو ایم کے سندھ حکومت میں شامل ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم حکومت میں شامل ہو جائے، ہر جماعت کے لئے دروازے کھلے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ  سید قائم علی شاہ کی تبدیلی  سے متعلق کو ئی بات زیرغورنہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔