اداکارہ جاناں ملک کی اسپتال میں میڈیکل سرجری

ویب ڈیسک  بدھ 27 مارچ 2024
فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ جاناں ملک کی اسپتال میں میڈیکل سرجری ہوئی ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر مختلف ویڈیوز شیئر کی جسے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اسپتال میں موجود ہیں۔

جاناں ملک کا کہنا تھا کہ ان کی سرجری کامیاب ہوگئی ہے اور اب ان کی صحت بہتر ہورہی ہے۔

اداکارہ نے اپنی سرجری اور بیماری کے متعلق کوئی معلومات مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کی ہے۔

جاناں ملک نے لکھا کہ وہ صحت یاب ہونے کے بعد ایک ویڈیو میں اپنی صورتحال کے متعلق مکمل معلومات دیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔