قومی ٹیم کی کوچنگ؛ جیسن گلیسپی نے اہم فیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک  جمعرات 28 مارچ 2024
آسٹریلوی بالر پاکستان ٹیم کی کوچنگ کیلئے مضبوط امیدوار بن گئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آسٹریلوی بالر پاکستان ٹیم کی کوچنگ کیلئے مضبوط امیدوار بن گئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کا پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم سے الگ ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر جیسن گلیسپی کا ویسٹرن آسٹریلیا کلب سے ایک سال باقی ہے تاہم وہ عہدے سے الگ ہونے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ جیسن گلیسپی پاکستان ٹیم کی کوچنگ کیلئے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ بورڈ کے ساتھ رابطوں کی وجہ سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ جلد فیصلہ کرلیں گے۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کی کوچنگ؛ گیری کرسٹن، لیوک رونچی نے وقت مانگ لیا

واضح رہے کہ جیسن گلیسپی نے ویسٹرن آسٹریلیا کے ساتھ کوچنگ کا 2 سال کا معاہدہ کیا تھا۔

دوسری جانب غیرملکی کوچز گیری کرسٹن اور لیوک رونچی نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ سے قبل وقت مانگا تھا تاکہ اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ مشاورت کی جاسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔