آپریشن کے دوران میران شاہ کا 80 فیصد علاقہ کلیئر کرالیا گیا، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک  بدھ 9 جولائی 2014
جیٹ طیاروں کی بمباری میں آج بھی 11 دہشت گردوں ہلاک جب کہ متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے، ڈی جی آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

جیٹ طیاروں کی بمباری میں آج بھی 11 دہشت گردوں ہلاک جب کہ متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے، ڈی جی آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان: میرانشاہ میں جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کر کے 11 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے جب کہ میرانشاہ کا 80 فیصد علاقہ کلیئرکرالیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کے علاقے درہ سیدگی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جیٹ طیاروں کی بمباری سے دہشت گردوں کے 3 ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے جب کہ میران شاہ میں گھر گھر تلاشی کا عملی جاری ہے۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق حالات سازگار ہونے پر مقامی اور غیر ملکی میڈیا کو میرانشاہ کا دورہ کرایا گیا جہاں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ اور آپریشن کی نگرانی کرنے والے کمانڈر میجر جنرل ظفر خان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آپریشن کے دوران میرانشاہ کا 80 فیصد علاقہ خالی کرالیا گیا ہے، آپریشن میں اب تک 400 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور 130 زخمی ہوئے، دہشت گردوں کے 100 ٹھکانے بھی تباہ کئے جاچکے ہیں جبکہ متعدد بارودی مواد بنانے والی فیکٹریاں اور دہشت گردوں کے مواصلاتی نظام کا بھی خاتمہ کردیا گیا ہے۔ میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران ایک، ایک دہشت گرد کا خاتمہ کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔