راولپنڈی کی زرعی یونی ورسٹی میں فائرنگ سے طالبہ جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 16 جولائی 2014
ملزم شعیب کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، پولیس۔ فوٹو؛ فائل

ملزم شعیب کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، پولیس۔ فوٹو؛ فائل

راولپنڈی: بارانی زرعی یونی ورسٹی میں فائرنگ سے بی ایس سی کمپیوٹر سائسنز کی طالبہ جاں بحق ہو گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی بارانی زرعی یونی ورسٹی کی بی ایس سی کمپیوٹر سائنسز کی طالبہ سائرہ نوید کلاسز لینے کے بعد اپنی دیگر دوستوں کے ہمراہ یونی ورسٹی سے باہر آ رہی تھی کہ پہلے سے گھات لگائے شعیب نامی ملزم نے اسے سائرہ کو للکارا اور پھر اس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد یونی ورسٹی میں بھگڈر مچ گئی جس کے باعث یونی ورسٹی انتظامیہ نے یونی ورسٹی کے تمام دروازے فوری طور پر بند کردیئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شعیب کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم مقتولہ کا قریبی رشتہ دار بتایا جاتا ہے تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی کوئی حتمی بیان جاری کیا جاسکے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔