- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
- دانتوں کی دوبارہ نشونما کرنے والی دوا کی انسانوں پر آزمائش کا فیصلہ
غزہ میں ہلاک ہونے والے 18 اسرائیلی فوجیوں میں سے 2 امریکی نکلے
واشنگٹن: غزہ میں فوجی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے 18 اسرائیلی فوجیوں میں سے 2 امریکی نکلے جس کا امریکا نے اعتراف کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کے روز صیہونی فوج کی جانب سے غزہ پر بربریت کے دوران 100 نہتے فلسطین شہید جبکہ جوابی کارروائی میں اسرائیل کے 18 فوجی ہلاک ہوئے تھے تاہم ہلاک فوجیوں میں سے 2 کا تعلق امریکا سے تھا۔ امریکی دفتر خارجہ نے اس حوالے سے انتہائی مختصر بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں 2 امریکی شہری ہلاک ہوئے ہیں جن کے نام میکس سٹینبرگ اور سین کارمیلی ہے۔
دوسری جانب امریکی اخبار لاس انجیلس ٹائمز نے امریکی فوجیوں کی غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف کارروائی کا بھانڈا پھوڑ دیا اور انکشاف کیا کہ غزہ میں ہلاک ہونے والے 18 فوجیوں میں سے 2 امریکی ہیں جو اسرائیلی ڈیفنس فورس کی گولانی بریگیڈ کے لئے کام کر رہے تھے۔ یہاں تک کہ اخبار نے یہ بھی بتا دیا کہ امریکی فوجی کارمیلی ٹیکساس جبکہ 24 سالہ اسٹین برگ جنوبی کیلفورنیا کا رہائشی ہے اور دونوں فوجی ماہر نشانہ باز تھے۔
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے دبے لفظوں میں اسرائیل اور حماس کے درمیان سیز فائر پر زور دیا جارہا ہے تاہم امریکی فوجیوں کی غزہ میں موجودگی نے غزہ میں ہونے والی خونی جارحیت میں امریکی کردار پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔