کراچی میں شارع فیصل پر پولیس چوکی اور مددگار پولیس کے دفتر پر دستی بم حملہ، 4 اہلکار زخمی

ویب ڈیسک  بدھ 3 ستمبر 2014
نامعلوم افراد نے اوور ہیڈ برج سے پولیس چوکی پر دستی بم پھینکا، پولیس فوٹو: سید نذیر شاہ

نامعلوم افراد نے اوور ہیڈ برج سے پولیس چوکی پر دستی بم پھینکا، پولیس فوٹو: سید نذیر شاہ

کراچی: شارع فیصل پر نرسری کی ٹریفک پولیس چوکی اور مددگار پولیس کے دفتر پر دستی بم حملے میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں شارع فیصل پر نرسری کے قریب ٹریفک پولیس چوکی اور مددگار پولیس 15 کے دفتر پر اوور ہیڈ برج سے نامعلوم افراد نے دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، دھماکے سے 4 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ چوکی اور مددگار پولیس کے دفتر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، زخمیوں میں سے 2 اہلکاروں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے اور انہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے کے بعد چوکی اور مددگار پولیس آفس کے دفتر میں تعینات اہلکاروں کی شفٹ تبدیل ہورہی تھی جس کی وجہ سے جانی نقصان انتہائی کم ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔