- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
- دانتوں کی دوبارہ نشونما کرنے والی دوا کی انسانوں پر آزمائش کا فیصلہ
- یوکرین کا روس پر میزائل حملہ؛ 13 ہلاک اور 31 زخمی
- الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن پر عائد اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں
- غیور کشمیریوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کرکے مودی سرکار کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا
متحدہ نے وفاق کو گرفتاریوں کیخلاف احتجاج کا پیغام دے دیا
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی اعلیٰ قیادت نے شہر میں ایم کیو ایم کے خلاف گذشتہ کئی روز سے جاری آپریشن میں تیزی آنے اور کئی کارکنان کی بلا جواز گرفتاریوں پر وفاقی حکومت کو اپنا احتجاجی پیغام دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی قیادت نے وفاقی حکومت کے سیاسی رابطہ کار کو آگاہ کیا ہے کہ گذشتہ چند روز سے کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن میں تیزی آگئی ہے، کارکنان کے گھروں پر بلاجواز چھاپے مارے جارہے ہیںاور ان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا ہے، ان گرفتاریوں کے باوجود ایم کیو ایم نے صبر کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے اور ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے احتجاجی آپشن استعمال کرنے سے گریز کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو بھیجے جانے والے پیغام میں واضح کیا گیا کہ ان چھاپوں اور گرفتاریوں کے باعث ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فائونڈیشن کو عید الاضحیٰ پر اپنی امدادی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے رضاکارانہ کھالیں جمع کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے لہٰذا وفاقی حکومت اس صورت حال کا فوری نوٹس لے اور بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرایا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد وفاقی حکومت، اعلیٰ حلقوں اور ایم کیو ایم کے درمیان حالیہ دنوں میںجو بعض مسائل پیدا ہوئے ہیں ان کو دور کرانے کے لیے ازسر نو تیزی سے رابطے کررہے ہیں۔
گورنر سندھ معاملات سلجھانے کے لیے وفاقی حکومت کی اعلیٰ شخصیات سے مسلسل رابطے میں ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ بعض امور کے باعث جو مسائل پیدا ہوئے ہیں ان کو جلد از جلد ختم کرایا جائے، گورنر سندھ اس وقت نجی دورے بیرون ملک ہے اور وہ جلد وطن پہنچ رہے ہیں، ان کی واپسی کے بعد ان معاملات میں بہتری کی امید ہے۔ ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے اس صورت حال پر فوری توجہ نہیں دی اور ایم کیو ایم کے تحفظات کو دور نہیں کیا گیا تو ایم کیو ایم کے دوبارہ کراچی سمیت ملک بھر میں دھرنے دینے اور احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔