زائد المعیاد پاسپورٹ کیساتھ سفر کرنے پر لندن میں پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 23 نومبر 2014
اس سے قبل بھی متعدد بار امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر پی آئی اے بھاری جرمانے ادا کر چکی ہے۔
فوٹو؛فائل

اس سے قبل بھی متعدد بار امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر پی آئی اے بھاری جرمانے ادا کر چکی ہے۔ فوٹو؛فائل

کراچی: زائد المعیاد پاسپورٹ کے ساتھ سفر کرنے پر لندن میں قومی ایئر لائن کی ایئر ہوسٹس کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امیگریشن حکام کی غفلت کے باعث پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کو پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے کے باوجود سفر کرتے ہوئے لندن میں گرفتار کر لیا گیا۔ پی آئی اے کی پرواز  پی کے 785 اسلام آباد سے لندن پہنچی تو ایئر پورٹ حکام نے قومی ایئر لائن کی ایئر ہوسٹس کو زائد المعیاد پاسپورٹ ہونے پر گرفتار کر کے امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پی آئی اے کو وارننگ جاری کرتے ہوئے 2 ہزار پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر پی آئی اے بھاری جرمانے ادا کر چکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔