لاہورہائی کورٹ نے پھانسی کے منتظر مجرم کی سزا عمرقید میں تبدیل کردی

ویب ڈیسک  بدھ 28 جنوری 2015
سانحہ پشاور کے بعد حکومت نےملک بھر میں سزائے موت پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

سانحہ پشاور کے بعد حکومت نےملک بھر میں سزائے موت پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: ہائی کورٹ نے قتل کے مجرم ظفر اقبال کی سزائے موت کے خلاف اپیل پر اس کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی.  

لاہور ہائی کورٹ میں سزائے موت کے مجرم ظفر اقبال کی اپیل کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے تمام شواہد کی روشنی میں ظفر اقبال کی پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی۔

واضح رہے کہ مجرم ظفر اقبال نے 2010 میں معمولی بات پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔