اسلام آباد میں ڈاکو بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

ویب ڈیسک  جمعرات 2 اپريل 2015
بینک سے سی سی ٹی وی فوٹیج قبضے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

بینک سے سی سی ٹی وی فوٹیج قبضے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: کھنہ پل کے علاقے میں واقع نجی بینک سے ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ کورال کی حدود میں کھنہ پل کے علاقے میں 6 مسلح افراد ایک نجی بینک میں داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ بینک حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ڈاکو بینک سے کتنی رقم لوٹ کر فرار ہو ئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بینک سے سی سی ٹی وی فوٹیج قبضے میں لے کر ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔