کیلی فورنیا کا 95 سالہ شخص دنیا کا معمر ترین پائلٹ بن گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 17 اپريل 2015
پیٹر سے قبل یہ اعزاز کولاراڈو کے رہائشی کوگل کے پاس تھا جو 2007 میں 105 برس کی عمر میں چل بسے تھے۔ فوٹو: فائل

پیٹر سے قبل یہ اعزاز کولاراڈو کے رہائشی کوگل کے پاس تھا جو 2007 میں 105 برس کی عمر میں چل بسے تھے۔ فوٹو: فائل

کیلیفورنیا:  95 سال کے پیٹر ویبر نے دنیا کے معمر ترین پائلٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیلی فورنیا کے 95 سالہ پیٹر ویبر نے اسکارا مینٹو کے مقام پر اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فضا میں دوران پرواز 3 مرتبہ چکر لگائے اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا کے دنیا کے معمر ترین پائلٹ کا اعزاز حاصل کرلیا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق  پیٹر سے قبل یہ اعزاز کولاراڈو کے رہائشی کوگل کے پاس تھا جو 2007 میں 105 برس کی عمر میں چل بسے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔