بجلی گھروں کی تعمیر ماحولیاتی اصولوں کے تحت کی جائے گی، شہباز شریف

ویب ڈیسک  اتوار 19 اپريل 2015
2017 کے اختتام تک 10 ہزار 400 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی, شہباز شریف  فوٹو: فائل

2017 کے اختتام تک 10 ہزار 400 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی, شہباز شریف فوٹو: فائل

 کراچی: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کے قیام کے دوران ماحولیات سے متعلق اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔

مری میں چینی سرمایہ کاروں اور ماہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کی۔ اس دوران توانائی کے شعبے میں تعاون کوفروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلی نے کہاکہ پاکستان میں چین کی 46 ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری پر پوری دنیا حیران ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 2017 کے اختتام تک 10 ہزار 400 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی۔ پاکستان کے عوام ملک کو درپیش توانائی کے بحران پر قابوپانے کے لئے چین کی طرف سے فراہم کیے جانے والے غیرمعمولی تعاون کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کے قیام کے دوران ماحولیات سے متعلق اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔