ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، ایک اہلکار شہید

ویب ڈیسک  منگل 28 اپريل 2015
حملے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے، فوٹو : فائل

حملے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے، فوٹو : فائل

ڈیرہ اسماعیل خان: حتالہ روڈ پر سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں حتالہ روڈ پر سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد کو اس وقت اڑایا گیا جب سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی قریب آئی، دھماکے کے نتیجے میں 1 سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد   کے لئے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہےجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ کسی قسم کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔