کرک میں مسافرکوچ کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 24 مئ 2015
زخمیوں کو کرک ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس،فوٹو: فائل

زخمیوں کو کرک ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس،فوٹو: فائل

کرک: بانڈہ دائد شاہ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوہاٹ سے کرک آنے والی مسافر کوچ بانڈہ دائد شاہ میں تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری،حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال کرک منتقل کردیا گیا  جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے.

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔