کوئٹہ میں ایف سی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 3 جولائی 2015
چاروں دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ فوٹو:فائل

چاروں دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ فوٹو:فائل

کوئٹہ: فرنٹیئر کانسٹبلری نے سریاب کے علاقے میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خفیہ اطلاع پر ایف سی نے کوئٹہ کے علاقے سریاب میں کارروائی کی جس کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایف سی نے چاروں دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔