مانسہرہ ہیلی کاپٹرحادثہ؛ 10شہدا کی نمازجنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کردی گئی

ویب ڈیسک  پير 10 اگست 2015
نماز جنازہ میں چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمود اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شرکت کی۔ فوٹو: فائل

نماز جنازہ میں چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمود اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شرکت کی۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: ہیلی کاپٹرحادثے میں شہید ہونے والے 12 فوجی جوانوں میں سے مزید 10 کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چکلالہ گیریژن میں 10 شہدا کی نمازہ جنازہ ڈی این اے شناخت کے بعد ادا کردی گئی جس میں چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمود اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شرکت کی۔ آج جن شہدا کی نماز جنازہ ادا کی گئی ان میں میجرعاطف، میجر مزمل ، میجر ہمایوں، میجر ڈاکٹرعثمان، حوالدارمنیر، نائیک رحمت اللہ، نائیک عامرسعید، سپاہی امان اللہ، سپاہی وقار اور لانس نائیک مقبول شامل ہیں جب کہ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میتیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس سے قبل 8 اگست کو 2 شہدا میجرڈاکٹرشہزاد اورحوالدارآصف کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ 6 اگست کو مانسہرہ کے علاقے لساں نواب میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا تھا جس میں فوج کے شعبہ صحت ” آرمی میڈیکل کور” سے تعلق رکھنے والے جوان سوار تھے.

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔