عالمی تبدیلیوں اور خطے کی صورت حال سے باخبر رہنا ضروری ہے، سربراہ پاک فوج

ویب ڈیسک  بدھ 7 اکتوبر 2015
 چیلنجزسے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ تربیت ضروری ہے۔ جنرل راحیل شریف۔ فوٹو: فائل 

چیلنجزسے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ تربیت ضروری ہے۔ جنرل راحیل شریف۔ فوٹو: فائل 

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ عالمی تبدیلیوں اور خطے کی صورت حال سے باخبر رہنا ضروری ہے جب کہ چیلنجزسے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ تربیت ضروری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا اور کیڈٹس کی استعداد کار میں اضافے کے امور کا جائزہ لیا جب کہ پاک فوج کے سربراہ نے فورتھ بٹالین کے منصوبے میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عالمی تبدیلیوں اور خطے کی صورت حال سے باخبر رہنا ضروری ہے جب کہ چیلنجزسے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ تربیت ضروری ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔