افغانیوں کا بغیر پاس پاکستان میں داخلہ ممنوع قرار

نمائندہ ایکسپریس / آن لائن  جمعرات 8 اکتوبر 2015
افغان باشندوں کے لیے پاکستان اسپانسرز کا ہونا بھی لازمی  قرار دیا گیا۔ فوٹو : فائل

افغان باشندوں کے لیے پاکستان اسپانسرز کا ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا۔ فوٹو : فائل

لاہور/ کوئٹہ / پشاور /  اسلام آباد: پاکستان نے سرحدی آمدورفت اور تجارت کے حوالے سے راہداری پاسز جاری کردیے۔

کسی بھی افغان باشندے کا بغیر راہداری پاس پاکستان میں داخلے کو ممنوع قرار دیدیا گیا ہے جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔ گزشتہ روز پاکستان نے سرحدی آمدورفت اور تجارت کے حوالے سے طورخم بارڈر پر افغان باشندوں کو نئے راہداری پاسز جاری کر دیے۔

جس کے بعد کسی بھی غیرملکی کو بغیر راہداری پاس پاکستان میں داخلے پر مکمل پابندی ہو گی جبکہ اس حوالے سے افغان باشندوں کے لیے پاکستان اسپانسرز کا ہونا بھی لازمی  قرار دیا گیا۔ ابتدائی طور پر ایک ہزار راہداری فارمز جاری کیے گئے ہیں جس کی تعداد آئندہ وقت اور ضرورت کے ساتھ بڑھائی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔