شاہ رخ خان کی شعیب اختر کے لیے محبت بھرے پیغام کی ویڈیو نے دھوم مچادی

ویب ڈیسک  پير 30 نومبر 2015
ویڈیو میں شاہ رخ خان نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس کا بوسہ لیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ویڈیو میں شاہ رخ خان نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس کا بوسہ لیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے لیے محبت کے پیغام بھری ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

بالی ووڈ کے نامور اداکاروں اور پاکستانی کرکٹرز میں آپس میں گہری دوستی ہے جس کے باعث پاکستانی کرکٹرز بالی ووڈ اداکاروں کی جانب سے دی جانے والی تقریبات میں جوش و خروش سے شرکت کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان کی سالگرہ کی تقریب میں پاکستان کے سابق اسٹار فاسٹ بولر شعیب اختر بھی نظر آئے تاہم اب راولپنڈی ایکسپریس کی بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

اسٹار کرکٹر شعیب اخترنے انڈین پریمیئر لیگ میں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی ٹیم کوکلتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کی تھی جس کے باعث دونوں میں گہری دوستی ہے جب کہ ویڈیو میں شعیب اختر نے کنگ خان کو بڑا بھائی کہہ کر مخاطب کیا تو شاہ رخ خان نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس کا بوسہ لیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔