فیصل آباد میں بس کی ٹکرسے 2 موٹرسائیکل سوارجاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 1 دسمبر 2015
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا، پولیس۔ فوٹو: فائل

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا، پولیس۔ فوٹو: فائل

فیصل آباد: روشن والا بائی پاس پر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے.

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے روشن والا بائی پاس پرتیزرفتاربس نے موٹرسائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم بس کا ڈرائیورفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔