لاہور کے علاقے سبزہ زار میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 9 فروری 2016
ہلاک ملزمان ڈکیتی سمیت قتل کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے- فوٹو؛ فائل

ہلاک ملزمان ڈکیتی سمیت قتل کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے- فوٹو؛ فائل

لاہور: سبزہ زار میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جب کہ ملزمان ڈکیتی سمیت قتل کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے سبزہ زار میں 2 ملزمان موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوئے جس پر پولیس نے ان کا تعاقب کیا جب کہ اس دوران پولیس نے اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے جن کی شناخت اشرف اور آصف کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق مارے گئے ڈاکوؤں کا شمار اوکاڑہ کے اہم اشتہاری ملزمان میں ہوتا تھا اور وہ اوکاڑہ میں پولیس وین توڑ کر فرار ہوئے تھے جب کہ ملزمان  ڈکیتی کے دوران قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔