عیدکے تینوں روزملک بھرمیں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کافیصلہ

این این آئی  منگل 28 جون 2016
عیدکے تینوں روزملک بھرکے شہروں اوردیہات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔: فوٹو : فائل

عیدکے تینوں روزملک بھرکے شہروں اوردیہات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔: فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وزارت پانی و بجلی کی جانب سے عید کے تینوں روزملک بھرمیں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع پانی وبجلی نے بتایا کہ یہ فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ عیدکے تینوں روزملک بھرکے شہروں اوردیہات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق عید کی چھٹیوں کے باعث انڈسٹری بند ہونے پرصنعتی فیڈرز بند کردیے جائیں گے جس کے بعد اضافی بجلی گھریلوصارفین کو فراہم کردی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔