خواجہ آصف بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی غلط پیشگوئیوں پر برہم

ویب ڈیسک  بدھ 13 جولائی 2016
محكمہ موسمیات كی پیش گوئیاں درست نہیں ہوتیں لہٰذا ادارہ اپنی كاركردگی بہتر بنائے، وفاقی وزیر پانی وبجلی، فوٹو؛ فائل

محكمہ موسمیات كی پیش گوئیاں درست نہیں ہوتیں لہٰذا ادارہ اپنی كاركردگی بہتر بنائے، وفاقی وزیر پانی وبجلی، فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے محكمہ موسمیات كی كاركردگی پر برہمی كا اظہار كرتے ہوئے كہا ہے كہ محكمہ كی پیش گوئیاں درست نہیں ہوتیں لہٰذا ادارہ اپنی كاركردگی بہتر بنائے۔

اسلام آباد میں فیڈرل فلڈ كمیشن كا 51 واں سالانہ اجلاس وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی صدارت میں ہوا جس میں چاروں صوبوں كے نمائندے بھی شریك ہوئے اور اجلاس میں ملك میں آنے والے ممكنہ سیلاب سے نمٹنے كے لیے صوبوں  كی جانب سے كیے گئے اقدامات كا جائزہ لیا گیا جب کہ اجلاس میں شریک تمام شراكت داروں كی جانب سے سیلاب كے نقصانات كو كم كرنے كے لیے پیشگی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کردی

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے ریسكیو اداروں كو چوكس رہنے اور دریاؤں كے قریب ركاوٹوں كو ہٹانے كی ہدایت کی جب کہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ محكمہ موسمیات كی اكثر پیشگی اطلاعات غلط ثابت ہوتی ہیں، محكمہ اپنی كاركردگی بہتر بنانے پر توجہ دے تاكہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے كے لیے بروقت اقدامات كیے جا سكیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی ایک اورپیشگوئی غلط ثابت ہوگئی

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔