پولیس نے مقتول قندیل بلوچ کا موبائل فون برآمد کرلیا؛ دو بھابیاں بھی گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 22 جولائی 2016
جائے وقوعہ سے غائب ہونے والا قندیل کا موبائل بھی برآمد کرلیا گیا،پولیس:فوٹو:فائل

جائے وقوعہ سے غائب ہونے والا قندیل کا موبائل بھی برآمد کرلیا گیا،پولیس:فوٹو:فائل

ملتان: ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتاریوں کاسلسلہ جاری ہے جب کہ پولیس نے مقتولہ کی 2 بھابیوں کو گرفتار کرتے ہوئے قندیل کا موبائل فون بھی برآمد کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں پولیس کی جانب سے تاحال گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے مقتول کی 2 بھابیوں سحرش بتول اوراقبال بی بی کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا۔ پولیس نے قندیل بلوچ کا جائے وقوعہ سے گم ہونے والا موبائل فون بھی ڈیرہ غازی خان میں شاہ صدرالدین کے علاقے میں ان کے آبائی گھرسے برآمد کرلیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: قندیل بلوچ کو نشہ آور دوا دے کر گلا دبا کر قتل کیا، بھائی کا اعترافی بیان

پولیس کا کہنا ہے کہ قندیل کے بھائی ملزم وسیم نے جائے وقوعہ سے موبائل فون اٹھا لیا تھا اوراپنے آبائی گھرمیں چھپا لیا تھا جب کہ اب تک اس قتل کیس میں 7 افراد زیر تفتیش ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔