حلیمہ قتل کیس؛ عدالت کا ننھے عبداللہ کو نانی کے حوالے کرنے کا حکم

ویب ڈیسک  جمعـء 29 جولائی 2016
عبداللہ کے والد چوہدری اقبال جب چاہے اپنے بیٹے سے مل سکتے ہیں، عدالت کا حکم ; فوٹو: ایکسپریس

عبداللہ کے والد چوہدری اقبال جب چاہے اپنے بیٹے سے مل سکتے ہیں، عدالت کا حکم ; فوٹو: ایکسپریس

کراچی: عدالت نے مقتولہ حلیمہ کے بیٹے عبداللہ کو نانی کے حوالے کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے کے باپ کو بیٹے سے ملاقات کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 4 سالہ عبداللہ کے ماموں اور نانی کی جانب سے بچے کی حوالگی کے لئے فیملی کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ننھے عبداللہ کو نانی کے حوالے کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ کے حوالے سے کسی بھی غیر ذمہ داری اور غفلت کی اطلاعات نہیں ملنی چاہئے جبکہ بچے کے والد چوہدری اقبال جب چاہے اپنے بیٹے سے مل سکتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: عبداللہ حوالگی کیس؛ مکمل شواہد ملنے تک بچہ ایدھی ہوم کے سپرد

اس سے قبل بچے کے والد چوہدری اقبال  نے متعدد بار بچے کو اپنے حوالے کرنے کے لئے درخواست بھی دائر کی تھی تاہم عدالت نے کیس کا فیصلہ ہونے تک بچے کی دیکھ بھال ایدھی فاؤنڈیشن کے سپرد کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔