کراچی کے نو منتخب میئر وسیم اختر کی انوکھی کہانی

ویب ڈیسک  بدھ 24 اگست 2016
دسمبر2015 میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بعد بالآخر24 اگست کو کراچی کو اس کا مئیر مل ہی گیا۔ فوٹو؛ فائل

دسمبر2015 میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بعد بالآخر24 اگست کو کراچی کو اس کا مئیر مل ہی گیا۔ فوٹو؛ فائل

 کراچی: دنیا میں ایسے بہت ہی کم واقعات دیکھنے میں آئے ہیں جب کوئی شخص جیل سے آئے میئر منتخب ہواورپھرجیل چلا جائے۔

لیکن منتخب میئروسیم اختر کی کہانی بھی کچھ عجیب ہی اوردنیا میں ایسے بہت ہی کم واقعات دیکھنے میں آئے ہوں کہ جب کوئی شخص جیل سے آئے اورشہر کا میئر منتخب ہو اورپھر جیل چلا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کراچی سے ایم کیو ایم کے میئر و ڈپٹی میئر کامیاب، غیرسرکاری نتیجہ

کراچی کے نومنتخب میئر وسیم اختر انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے سانحہ 12 مئی کے مقدمے میں ضمانت منسوخ ہونے کے بعد ان دنوں سینٹرل جیل میں قید ہیں اورانہوں نے مئیر منتخب ہونے کے بعد سندھ حکومت سے درخواست کی ہے کہ انہیں جیل میں ایک دفتر فراہم کردیا جائے جہاں سے وہ شہر کے معاملات چلا سکیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کراچی کے مسائل جیل میں بیٹھ کر حل کروں گا، نومنتخب میئر وسیم اختر

آج کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پولیس کی جانب سے سانحہ 12 مئی کا جو عبوری چالان پیش کیا اس میں وسیم اختر سمیت 56 ملزمان کو مقدمے میں باقاعدہ نامزد کیا گیا ہے جب کہ عدالت نے عبوری چالان منظور کرتے ہوئے حتمی چالان جلد پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پولیس کی جانب سے پیش کیے جانے والے عبوری چالان کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے سانحہ 12 مئی 2007 میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔